

Loading content...
مگر شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے جس وقت اپنی نصرت کیلئے اپنامنصب اعلیٰ اختیار فرمایا تو پوری کائنات کے جملہ موجودات کو جبراً وقہراً لبیک کہنا پڑا،یعنی مومنین اور دوستوں کا لبیک کہنا بوجہئِ اطاعتِ حجت تھا، اور دشمنوں کی روحیں بھی اپنا اختیار سونپ کر اس معنی میں لبیک کہہ رہی تھیں کہ اگر حکم ہوتو آنِ واحد میں ہم ظالمین کے جسموں کو چھوڑ کر جہنم میں غرق ہوجائیں، فرمایا کہ ابھی نہیں، وہ ایک دن مقرر ہے، فی الحال تم با اختیار ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار