

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے منصب ولایت مطلقہ کو استعمال کرتے ہوئے نصرت طلب فرمائی تو کائنات کی ہر چیز (چاہے دوست تھی یا دشمن) نے لبیک کہا، یہ ہمارے مذہب حقہ کے مسلمات میں سے ہے کہ جب بھی کسی نبی،کسی ولی یا کسی منصب اِلٰہی کے عہدہ دار نے کوئی ندا مطلقاً فرمائی تو اس کے دائرۂ منصب میں جو جو چیز آتی تھی اس تک یہ آواز پہنچی ہے ۔جس طرح جناب ابراہیم علیہ السلام نے ندائے حج دی تو پورے عالم ارواح میں یہ آواز گونجی، اور جن روحوں نے اُس دن لبیک کہا تھا وہی عالم ظہور میں آنے کے بعد حج پر موفق کی جاتی ہیں، یعنی وہی لوگ حج کر سکتے ہیں کہ جنہوں نے اُس دن لبیک کہا تھا، چونکہ جناب ابراہیم علیہ السلام کے عہدہ کا دائرہ اہل ایمان تک محدود تھا اور اہل ایمان میں سے بھی مخصوص لوگوں تک تھا اس لئے لبیک کہنا اختیاری تھا جبری نہیں تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار