

Loading content...
اے گروہِ شہداء کہ جس نے اللہ کی وحدانیت کے مرتبہ اور مقام کی مکمل حفاظت کی ہے آپ پر سلام ہو، یعنی شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے اصحاب وانصارعلیہم الصلوات والسلام نے اللہ کی ذات کی حفاظت تو نہیں کی مگر اس کی وحدانیت کے مقام ومرتبہ کا تحفظ ضرور کیا ہے، اپنی جانیں قربان کر کے عظمت توحید کو بچا لیا ہے،اس لئے شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے اپنے اعلانات میں در حقیقت یہ فرمایا کہ کیا کوئی ایسا ہے؟ جو ہمارے مقصدِ عظیم میں تعاون کر کے ہمارا شریک مقصد ہو اور فوزِ عظیم میں حصہ دار ہوجائے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار