

Loading content...
اس کے بعد لفظ ہےمغیث جس کا مادہ ہےغاث جس کے عمومی معنی فریاد رسی کے ہیں، اس پر میں مکمل بحث اپنے شہنشاہ ِمعظم عجل اللہ فرجہ الشریف کے اسم پاک غوث اور غیث کے ضمن میں کر چکا ہوں، یہاں صرف اتنا بتانا چاہتاہوں کہ مغیث کے معانی ہیں کہ جو کسی کی کسی قسم کی تشنگی کو دیکھ کر اس تشنگی کو دور کردے وہ غوث ہوتا ہے … بارش کو غیث اس لئے کہتا جاتا ہے کہ یہ زمین یا جانداروں کی تشنگی دور کر دیتی ہے، رحمت کو غیث بھی اسی صفت کی وجہ سے کہاجاتا ہے، اگر کوئی آدمی اپنے احباب یا مددگاروں کے معاملہ میں اذیت ناک تشنگی محسوس کر رہا ہو، انصار کی تشنگی محسوس کر رہا ہو، یا کسی کی مدد کا پیاسا ہو،اور عین اس وقت کوئی اس کی تشنگی کو دور کر دے تو اسے مغیث و غیاث (اسم مبالغہ) کہتے ہیں، اس لئے کل کائنات کی مالک ذات جل جلالہ کو غیاث المُستَغِیثِین کہا جاتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار