

Loading content...
اعانت تخیری یہ ہوتی ہے کہ کسی بھلائی کے کام میں نیکی یا ثواب کے حصول کیلئے کوئی کسی کی اعانت کرے یعنی کوئی انسان دیکھتا ہے کہ ایک آدمی قرآن کریم کو اٹھاکر آرہا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ میں اسے ایک گھر سے دوسرے گھر میں منتقل کروں یا کوئی آدمی علم پاک اٹھاکر آرہا ہے اور کوئی دوسرا آدمی چاہتا ہے کہ علم پاک کواٹھانے کا ثواب میں بھی حاصل کر لوں اوروہ آکر اعانت وتعاون کرتا ہے یا کوئی آدمی آکر کہتا ہے کہ مجھے بھی کچھ فاصلے تک قرآن کریم اٹھانے دیںتا کہ قرآن کریم کو اٹھانے میں میرا بھی کچھ حصہ شامل ہوجائے اور مجھے بھی کچھ ثواب مل جائے، یہ ہوتی ہے… اعانت تخیری
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار