

Loading content...
اعانت ترحمی یہ ہوتی ہے کہ انسان دیکھتا ہے ایک ضعیف آدمی کوئی وزنی چیز اٹھاکر آرہا ہے، گرمی کا موسم ہے وہ اس چیز کے وزن کو بمشکل اٹھاکر لا رہا ہے، یعنی وہ اٹھانے سے عاجز تو نہیں تھامگر اس کی ضعیفی کوقابل رحم سمجھ کر کوئی نوجوان اسے کہتا ہے کہ اب یہ آپ مجھے دے دیں میں آپ کے ساتھ اٹھوا لیتا ہوں اور وہ چیز اٹھالیتا ہے، یہ ہوتی ہے اعانت ترحمی، کیونکہ اس میں ترحم ورحم وجہِ اعانت ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار