

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے دوسرا فقرہ پڑھا جس میں لکھا تھا کہ میرے بھائی شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کا کیا حال ہے؟ میری طرف سے انہیں سلام عرض کرنا، اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے گنج شہداء کی طرف نگاہ فرمائی اور نوشاہ سے فرمایا کہ اب آپ خود ہی بتائیں کہ میں آپ کی بہن کو کیاجواب دوں ؟ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے تحریر فرمایا میری نورِ چشم حیا پرور بیٹی! آپ نے جو قاسم علیہ الصلوات والسلام کا پوچھا ہے ابھی کچھ دیر پہلے ہی میںاس کے سہروں کی لڑیاں میدان سے چن کر لایا ہوں بس اتنا بتا سکتا ہوں کہ آپ کی بہن کے ہاتھوں پر اس وقت حنا کے رنگوں کی بجائے بیوگی کی سرخی ہے اور تمام باراتیوں کے سر میں خاک کربلا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار