

Loading content...
مجھے کچھ ایسے پردرد خواب دکھائی دیتے ہیں کہ جن کی تعبیر سمجھ میں نہیں آ رہی ہے، کبھی میں دیکھتی ہوں کہ آپ نیزوں اور تلواروں میں گھرے ہوئے ہیں کبھی خواب میں مجھے ایک نورانی باغ دکھائی دیتا ہے کہ جس کا ہر پھول خون آلودہ ہے، کلیاں مرجھائی ہوئی اور پابند سلاسل ہیں، پھر میں دیکھتی ہوں کہ میری پاک جدہ طاہرہ ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا اسی باغ میں برگ و برگ ہو جانے والے پھولوں کو چن چن کر رو رہی ہیں، لِلّٰہ مجھے ان خوابوں کی تعبیر بتائیں، اور اگر ہو سکے تو واپس لوٹ آئیں تاکہ میرے قلب مضطر کو قرار نصیب ہو۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار