

Loading content...
دیکھو آپ کی بیمار بیٹی کا مدینے سے خط آیا ہے شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام کی پاک والدہصلوات اللہ علیہا نے روتے ہوئے فرمایا کہ خدانہ کرے میری بیمار بیٹی صلوات اللہ علیہا کوکبھی کوئی تکلیف ہو وہ خیریت سے تو ہے ناں ؟… جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے بیمار مدینہ سین صلوات اللہ علیہا کے خط کے بارے میں بتایا تو تمام مستوراتصلوات اللہ علیہا وہاں جمع ہوگئیں، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے خط کھول کر مستورات صلوات اللہ علیہا کو سنانا شروع کیا، لکھا تھا کہ میں نے خواب میں کربلا کے مناظر دیکھے ہیں، اس صحرا کی خاک مجھے خون آلودہ نظر آئی ہے، میں نے اپنے پاک بھائی شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام کو خاک پر مسند نشین دیکھا ہے جس سے میری روح تک لزرگئی ہے، دعا کرتی ہوں کہ آپ سب سلامت رہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار