

Loading content...
اے فرزند رسولؐ میرا سلام ہو،شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے نگاہ فرمائی تو دیکھا کہ ایک اعرابی جوان ہے، جس کے ہاتھ میں ناقہ کی مہار ہے اور وہ سامنے کھڑاسر جھکا کر رورہا ہے، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی آنکھوں میں آنسو آ گئے فرمایا کہ مجھے اپنی بیمار بیٹی صلوات اللہ علیہا کی خوشبو آرہی ہے، کیا آپ مدینے سے آرہے ہیں؟ اس نے کوئی جواب نہیں دیا بلکہ خط اور تحائف دونوں اپنے ہاتھوں پر رکھ کر آگے بڑھا دیے، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے جلدی سے خط وصول فرمایا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار