

Loading content...
جس وقت دن کا پہلا پہر ختم ہوا تو ملکہئِ ہجر و فراق سین صلوات اللہ علیہا روتے ہوئے پاک نانی یعنی حرم رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب آئیںاور آ کر اُن کی جھولی میں سررکھ دیا اور بے تحاشہ رونا شروع کر دیا ،انہوں نے لاکھ تسلیاں دیں مگر اُن کے رونے میں اضافہ ہوتا چلاگیا، پاک نانی صلوات اللہ علیہا نے رونے کی وجہ پوچھی تو فرمایا نانی ماں ابھی کچھ ہی دیر پہلے میں اپنے پاک نانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے روضۂ اطہر پر دعا مانگنے کیلئے گئی تھی کہ وہاں چند لمحوں کیلئے میری آنکھ لگ گئی، اسی دوران میں نے ایک دردانگیز خواب دیکھا ہے جس سے میری روح تک لرز ا گئی ہے، نانی جان میں نے اُس خواب میںدیکھا ہے کہ میرے پاک بھائی شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام زین فرس سے اس رنگ میں اتررہے ہیں کہ ان کی ریش اطہر حنائی ہو چکی ہے ، ان کا سینہ سرخ ہے،ایک ہاتھ سینے پر ہے اور دوسرا ہاتھ انہوں نے اپنے راہوار کی گردن میں ڈال رکھا ہے ان کی اس کیفیت نے میرے جگر کوزخمی کر دیا ہے، نانی ماں! پھر میں نے دیکھا کہ میرے بھائی کی لاش خیام میں لائی گئی ہے، ان کے سینے میں جو زخم تھا اگر میں نے وہ بیان کیا تو میری روح پرواز کر جائے گی ، آپ دعا کریں کہ میرا خواب غلط ہو اور مجھے میرا بھائی زندہ و سلامت مل جائے،نانی جان میں نے اپنی پاک والدہ کو بہت عجیب حالت میں بھائی کی لاش پر آتے ہوئے دیکھا ہے ایسا لگتا تھا کہ اُن کی آنکھوں کی بینائی ختم ہو چکی تھی وہ چند قدم اٹھاتیں پھر بیٹھ جاتیں پھر چند قدم اٹھاتیں اور پھر بیٹھ جاتیں تھیں ایسا لگتا تھا کہ وہ بھی چند گھڑیوں کی مہمان ہیںاس کے بعد میں نے اپنی بہن کو دیکھا جو سہاگ کے جوڑے میں شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ بیٹھ کر ان کی لاش پر پلو باندھنے کی رسم ادا کر رہی تھیںنانی جان مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آ رہا میرا دل ڈوبتا جا رہا ہے جب سے میں نے یہ خواب دیکھا ہے اُس وقت سے میری روح تڑپ رہی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار