

Loading content...
جس وقت ملکہئِ ہجر وفراق صلوات اللہ علیہا کے فراق کے دن زیادہ ہو گئے تو وہ زیادہ تر دروازہ کے قریب بیٹھ کر گریہ فرماتیں رہتیں اور روکرعرض کرتیں کہ بابا جانؐ اب تو محرم کا چاند بھی نظر آگیا ہے، کسی کو تو واپس بھیج دیں جو مجھے خیر کی خبر ہی سنا جائے، کبھی کربلا کی سرزمین کو مخاطب کر کے فرماتیں کہ اے زمین کربلا تم کتنی خوش قسمت ہو کہ ہمشکل پیغمبر علیہ الصلوات والسلام نے آپ کو زینت بخشی ہے اور اس شرف کی وجہ سے تو آپ کے مقدر کا ستارہ بھی اب عروج پرہے ، میری دعا ہے کہ تمہاری یہ رونق ہمیشہ بحال رہے،اے سرزمینِ کربلا تمہاری خاک کے ایک ایک ذرے کو میری محبت و عقیدت کے لاکھوں سلام ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار