

Loading content...
پھر آہستہ آہستہ چلتے ہوئے اس مقام پر تشریف لے آتیںکہ جہاں آخری وداع کے وقت انہوں نے پاک بھائی سے قدموں کے نشان لگوائے تھے، اس مقام پر آکر کافی دیر تک پاک بھائی کے قدموں کے نشانات کو بڑی حسرت سے دیکھتی رہتیں، جس وقت دکھ شدت اختیار کرجاتا تو بے بس ہوکر بین کرتے ہوئے فریاد کرتیں کہ آج بھی دروازے پر بیٹھ بیٹھ کر آ گئی ہوں آج بھی آپ کی کوئی خبر نہیں آئی آج کا دن بھی آپکے ہجر میں تڑپ تڑپ کر گزرگیا ہے ،بیماری اور ہجر میرے جگر کو کھا گیا ہے آپ کا دیدار اب تو حسرت ہی بنتا چلا جا رہا ہے مجھے تو لگتا ہے کہ اب میں چند دنوں کی مہمان ہوں خدا جانے اب اس زندگی میں آپ کو دیکھ بھی پاؤں گی یا نہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار