

Loading content...
اس کے منع کرنے پر کوفی اور شامی ملعون واپس تو لوٹ آئے مگر اس وقت خیام میں عجب بے قراری تھی، ایک کہرام بپا تھا،کئی معصوم اپنی مائوں سے لپٹے ہوئے تھے،کئی پاک شہزادیاں عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا سے لپٹ چکی تھیں، اس وقت شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے مستورات توحید صلوات اللہ علیھن کے گریہ وبکا کی آواز سنی تو فوراً خیام میں تشریف لے آئے، مرتجز سمیت پہلی قنات کے اندر تشریف لے آئے سب کو تسلیاں دیں اور اس کے بعد باہر تشریف لے گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار