

Loading content...
وہ ملعون اپنے کمند کو سر کے اوپر سے گردش دیتا ہوا گھوڑے کو دوڑا کر اسدِ ذوالجلال کی جرأت کمال کے قریب آیا، ابھی یہ ملعون کچھ دور تھاکہ اُس نے نعرۂ تکبیر بلند کیا اور ماہرانہ انداز میں کمند پھینکا، خداوند عرصہئِ شجاعت نے آتے ہوئے کمند کے پھندے میں اپنا نیزہ ڈال کر ایسا جھٹکا دیا کہ وہ ملعون گھوڑے پر سنبھل نہیں سکا،اس نے فوراً رسی چھوڑ دی، کردگار شجاعت علیہ الصلوات والسلام نے اس کی کمند(پھندا نما رسی) کو درست فرمایا، جلدی سے مرتجز کو اس کے قریب کیا ، ابھی وہ ملعون اپنا توازن بحال نہیں کرسکا تھا کہ خداوند شجاعت علیہ الصلوات والسلام نے اپنے نیزے کا وار اس کے گھوڑے کے اگلے سم پر کیا، نیزے کی ضرب کھاکر اس ملعون کے گھوڑے نے فلک شیری کی یعنی اگلے دونوں سم آسمان کی طرف اٹھائے، عین اس وقت ملعون نے ہاتھ گھوڑے کی جعدوں(گردن کے بالوں) میں ڈالا اور گھوڑے کی گردن کے ساتھ چپک گیا، عین اُس وقت خداوند شجاعت علیہ الصلوات والسلام نے وہی کمند اس ملعون پر پھینکا جو گھوڑے کے اگلے سموں سے گزر کر اس ملعون کے سینے تک آیا اور پھر جب یہ کمند اس ملعون کی کمر تک پہنچا تو شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے کمند کو ایک جھٹکے سے کھینچا،یہ ملعونِ ازل گھوڑے سمیت کمند کے پھندے میں بے قرار ہوکر تڑپا تو خداوند شجاعت علیہ الصلوات والسلام نے نعرۂ تکبیر بلند فرمایا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار