

Loading content...
اسی طرح پرانے زمانے میں فنونِ حرب و ضرب میں سے ایک فن یہ کمند بازی بھی تھا کہ مشہور کمند باز جنگجو اپنے اس فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوڑتے ہوئے سوار کو کمند کا اسیر کر کے گرا دیتے تھے اور اس کے اٹھنے سے پہلے جاکر اسے زندہ گرفتار کر لیتے تھے، اس فنِ کمند بازی کا ایک ماہر پہلے تو جنگ دیکھتا رہا، اس کے بعد ابن سعد ملعون سے کہا کہ اگر تو مجھے اجازت دے تو میں کمند بازی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں اوریقینا تو مجھے داد دے گا،اس ملعون نے بڑی بک بک کی، عمر ابن سعد ملعون نے کہا کہ اگر تجھے اپنے فن پر اتنا ہی ناز ہے تو تُو بھی اپنا فن آزمالے، مگر یاد رکھ کہ یہ کوئی عام جوان نہیں بلکہ خداوند شجاعت ہیں،کردگار جرأت ہیں،پروردگارِ قوت ہیں ،ربِ فن حرب ہیں، خلاقِ طرز ضرب ہیں، قادرِ بحر و بر شرق وغرب ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار