

Loading content...
ماضی میں کمند بازی ایک فن وہنر تھا کہ جس کے ساتھ کوئی آدمی دوڑتے ہوئے گھوڑے پر ایک مضبوط رسی کا پھندا بنا کر پھینکتا اور سامنے دوڑتے ہوئے جانور یا انسان کو اس پھندے میں پھنسا کر رسی کھینچتا تو وہ آدمی یا جانور اس رسی میں پھنس جاتا ، آج بھی کئی ماہرین ایسے ہیں کہ جن کے فن کا مظاہرہ میں نے خود دیکھا ہے کہ وہ گھوڑے پر بیٹھ کر اس کے سامنے بچھڑا یا کوئی بھی جانور دوڑا کر اس انداز سے کمند ڈالتے ہیں کہ جس پائوں میں چاہیں کمند ڈال کر جانور کو گرا دیتے ہیں، یعنی سینگ میں یا اگلے یا پچھلے پائوںمیں کمند کا پھندا ڈال کر تیز دوڑنے کے باوجود اس جانور کو گرا کر جلدی سے گھوڑے سے اتر کر اس کے چاروں پائوں رسی کے ساتھ باندھ لیتے ہیں اور مقابلے کا فیصلہ وقت پر ہوتا ہے یعنی جو سب سے کم وقت میں حسب فرمائش پاؤں میں پھندا ڈالے، پھر جانور کو گرا کر اس کی چاروں ٹانگیں باندھ کر فارغ ہوجائے، اسے اول انعام ملتا ہے اور یہ مقابلہ سٹاپ واچ Stop watchپر چیک کیا جاتا ہے کیونکہ وقت کا فرق منٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈوں میں آتا ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار