

Loading content...
میں نے اپنے شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اسمائے مبارکہ پر جو خطبات دیئے ہیں ان میں سے ایک اسم مبارک نصراللہ پر بھی مالک کے عطا کردہ شعور کے مطابق روشنی ڈال چکا ہوں اور میں نے یہ ثابت کیا ہے کہ نصراللہ ہمارے شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ایک قرآنی اسم مبارک ہے، اور میں نے یہ بھی عرض کیا ہے کہ اس وقت کربلا میں پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے منتقم حقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف کے نور اقدس کو امر ہوا تھا کہ جاکر اپنے جد اطہر کی نصرت کرو اوروہ دشمن کی بربادی کا مکمل پروگرام بنا کر اپنے جد اطہر علیہم الصلوات والسلام کے ساتھ ساتھ مصروفِ جنگ تھے، یہاں میںوہ ساری تفصیل عرض نہیں کرسکتا کیونکہ یہ مقتل کا موضوع ہے جو اس کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار