

Loading content...
جو لوگ کربلا کی جنگ میں شریک تھے وہ بیان کرتے ہیں کہ خداوند شجاعت علیہ الصلوات والسلام کی ویسے تو ہر جنگ اپنی مثال آپ تھی، مگرشہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کی تیسری جنگ تو قیامت خیز جنگ تھی اوررخ انور پر اتنا جلال کسی حملے میں بھی نظر نہیں آیا، نہ پہلے حملے میں اور نہ ہی بعد والے حملوں میں، جو جبروتیت اور جلال ان کے رخ انور پر تیسرے حملے کے وقت تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے جس وقت اپنا رہوار دریا میں داخل کیا تو یہ وہی مقام تھا کہ جہاں سے جناب عباؐس علیہ الصلوات والسلام نے اپنے رہوارکو دریا میںداخل فرمایا تھا، اور اس جگہ سے کچھ فاصلے پر نہر علقمہ کے کنارے پر جناب عباؐس علیہ الصلوات والسلام کی لاش اطہر آرام پذیر تھی، جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی نگاہ اپنے بھائی پر پڑی تو گویا ان کی شہادت کا صدمہ تازہ ہو گیا، پھر آپ نے دریا میں رہوار کو روکا نہیں بلکہ باہر آکر عین عالم جلال میں فوج شام وکوفہ پر حملہ کردیا، سب سے پہلے فوج کا جو دستہ سامنے آیا وہ پندرہ سو گھوڑے سواروں کا تھا، خداوند جبروتیت نے جب ان پر حملہ کیا تو یہ اتنا شدید حملہ تھا کہ آپ کے دست مبارک میں تلوار نہیں، قضا کی برقِ جہندہ محسوس ہوتی تھی جو دشمنوں کے سروں پر لپک رہی تھی، آنِ واحد میں پانچ سو ملاعین کی لاشیں زمین پر تڑپتی نظر آئیں،یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ اس سے پہلے جتنے ظالمین کو آپ نے قتل کیا تھا ان کے گھوڑوں کو زخمی نہیںفرمایا گیا، مگر اس موقعہ پر
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار