

Loading content...
جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نہر سے باہر آئے تو اس کی کئی وجوہات تھیں، پہلی وجہ تویہ تھی کہ ان کی غیرتِ اِلٰہیہ کو یہ بات گوارہ ہی نہیں تھی کہ کوئی ظالم ان کے سامنے خیام کا نام لے، دوسری وجہ یہ تھی کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی نگاہ جناب عباؐس علیہ الصلوات والسلام کی لاش اطہر پر پڑی تو نہر کو چھوڑ دیا، ایک وجہ یہ تھی کہ جد اطہر شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ آج کا روزہ آپ نے ہمارے پاس افطار فرمانا ہے یعنی کہ پانی میںذوالجناح کو داخل کرنے کی ایک وجہ امت ملعون کو ان کی اوقات بتانا مقصود تھا، اور پانی اس لئے نوش نہیں فرمایا کہ روز ہ دار تھے، اور افطاری پاک نانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ طے تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار