

Loading content...
یہاں ایک اور واقعہ ہوا کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام علقمہ کے کنارے پر پہنچے اور یہاں گھوڑے کی باگ روکی تو سامنے ایک کلبی جوان کھڑا تھا، اس نے اپنی کمان کاندھے سے اتاری، پیٹھ کے پیچھے جو ترکش تھا اس میں سے تیر کھینچا،اس زمانے میں ترکش عموماً چمڑے کا ڈول نماہوتا تھا جس میں تیروں کا سٹاک رکھا جاتا تھا اور اس کے ساتھ چمڑے کی ایک پیٹی لگی ہوتی تھی کہ جو گردن کی دائیں جانب سے گزر کر کمر کی بائیں طرف ڈول سے جڑی ہوتی تھی، اس ڈول کا منہ گردن کی دائیں طرف شانے کے اوپر سے نکلا ہوتا تھا، اور اس میں تیربھرے ہوتے تھے، تیر انداز اپنے دائیں ہاتھ سے تیر کھینچ کر کمان کی زہ میں ڈالتا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار