

Loading content...
اس وقت کوفے کا شہر12 36میل میں پھیلا ہوا تھا اور اس کا کوئی فرد بھی ایسا نہیں تھا کہ جو کربلا نہ پہنچا ہو، اس لئے اس اعلان کے بعد کربلا میں جمع ہونے والوں کی حتمی تعداد کا تعین کرنا تو ناممکن ہے، اتنے بڑے شہر کی آبادی کے افراد اور اس مرکز کے ماتحت صوبوں کی فوج کے کربلا میں پہنچنے کے بعد جو تعداد ہوسکتی ہے وہ لاکھوں میں ہی ہوسکتی ہے ہزاروں میں نہیں، اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یزید ملعون نے شام سے بھی بھاری تعداد میں فوج کربلا میں بھیجی تھی، عام طور پر جو نو9 لاکھ فوج کی موجودگی بیان کی جاتی ہے تو یہ بعید از عقل نہیں ہو سکتی ہے، مگر پھر بھی عرض کروں گا کہ حقیقی تعداد کا علم تو فقط مالک ذات ہی کو ہے، ہمارے تو صرف اندازے ہیں اور اندازہ کتنا ہی درست کیوں نہ ہو سوفی صد درست نہیں ہوسکتا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار