

Loading content...
اُس وقت ابن سعد ملعون نے اپنے منادی کو حکم دیا کہ فوج کو اطلاع دے کہ نہر علقمہ والی سائیڈ کو پوری طرح سے مضبوط کرلیں تاکہ شہنشاہ مظلومیت علیہ الصلوات والسلام پانی سے سیراب نہ ہوسکیں، اس منادی کی ندا شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے بھی سنی اور فرمایا کہ یہ تمہاری بھول ہے، کسی ماں نے کوئی ایسا بیٹا جنا ہی نہیں جو ہمیں روک سکے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار