

Loading content...
اب میں اپنے مدعا کی طرف آتا ہوں کہ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام یہ صحیفہ اپنی پاک دختر صلوات اللہ علیہا کے سپرد کرکے روانہ ہونے لگے تو اس وقت دوبارہ پاک مستورات توحید ورسالت صلوات اللہ علیھن کو صبر کی تلقین فرمائی اورفرمایا کہ جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام کا خاص خیال رکھنا،اس کے بعد ذوالجناح کے قریب آئے جیسے سوار ہوئے سو ہوئے اور میدانِ وِغا میں تشریف لے آئے، اس وقت شمر ملعون نے ابن سعد ملعون کو مشورہ دیا کہ اب کسی کو بھی اکیلا جنگ کیلئے نہ بھیجنا، اور فوج کو اس انداز میں ترتیب دینا کہ سرکار نہر علقمہ کی طرف نہ جا سکیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ان کے رخ انور پر پیاس کے آثار دیکھ رہا ہوں، اگر انہوں نے پانی پی لیا تو پھر پورا عرب تو کیا پوری کائنات ان کی تلوار کی زد میں آکرریزہ ریزہ ہوجائے گی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار