

Loading content...
اس لئے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنی دستار کے پاک وارث جناب سجاد علیہ الصلوات والسلام کو فرمایا بیٹا! آپ جانتے ہیں کہ ہماری شہادت کے بعد آپ سب نے کوفہ اور شام تک کا سفر کرنا ہے اور اپنے مقصد اعلیٰ کی تکمیل کی خاطر تمام آلام و مصائب کو صبر و تحمل سے برداشت کرنا ہے، اس وقت ہم آپ کو یہ تاکید کرنا چاہتے ہیں کہ اس سفر میں اپنی ماؤں اور پھوپھیوں کے قدموں پر نگاہ رکھنا یعنی ان کی اطاعت کرنا،کوشش کرنا کہ آپ کی درد رسیدہ پھوپھیوں کو بھائیوں کی کمی محسوس نہ ہونے پائے، اپنے پاک چچا عباؐس علیہ الصلوات والسلام کی طرح پردہ داروں کے محملوں کو آرام سے لے جانا تاکہ انہیں کوئی تکلیف نہ ہو، ظلم کے ماحول میں ان کے پردے کا خیال رکھنا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار