

Loading content...
اُس وقت جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام نے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کے شانے کے ساتھ سر لگا لیا اور دھاڑیں مار کر رونے لگے، سرکاؐر نے انہیں تسلی دی، تلقین صبر فرمائی اوراس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے وارثِ آل عبا علیہ الصلوات والسلام کو چند وصیتیں فرمائیں، کوفہ و شام کے سفر کا دستور العمل عطا فرمایا اور تاکید فرمائی کہ راستے میں، بازاروں میں، درباروں میں، کوفہ و شام کے زندانوں میں ہر مستور کا خیال رکھنا، ہر معصوم کا خیال رکھنا، اور کبھی بھی صبرواستقلال ِخداوندی سے دست کش نہ ہونا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے انہیں بیوہ بہن صلوات اللہ علیہا شہزادہ امیر قاؐسم علیہ الصلوات والسلام کی پاک دلہن کے متعلق ضرور تاکید فرمائی ہو گی کہ آپ کی یہ بہن بہت دکھی ہیں ان کاہر حال میں خیال رکھناانہیں امت کی دست درازی سے محفوظ رکھناان کی بیوگی کا غم تازہ ہے ہمیشہ انہیں دلاسہ دیتے رہنا اب آپ ہی بہنوں کے دکھوں دردوں کا مداوا ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار