

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے دائیں طرف نگاہ فرمائی، اپنا کوئی ناصر نظر نہیں آیا، پھر بائیں جانب مڑ کر دیکھا مگر کسی طرف سے کوئی ناصر دکھائی نہیں دیاتو امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے ایک سرد آہ بھری، عین اس وقت جناب سجاؐد علیہ الصلوات والسلام نے دیکھا کہ پاک باباعلیہ الصلوات والسلام شامی اور کوفی ظالمین کی تلواروں اور نیزوں کے درمیان گھرے ہوئے ہیں، یہ دیکھ کر غیرت اِلٰہیہ کو جوش آیا، اگرچہ کمزور اور نحیف تھے مگر پاک بابا علیہ الصلوات والسلام کی حالت دیکھ کر برداشت نہیں کر سکے، فوراً بستر علالت سے اٹھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار