

Loading content...
حتیٰ کہ انہوں نے جناب قاؐسم علیہ الصلوات والسلام سے لے کر شہزادہ علیؐ اصغرعلیہ الصلوات والسلام تک تمام کی خبرِ شہادت دی، ہم بھی اسی امید میں تھے کہ ہمیں بھی درجہ شہادت نصیب ہوگا، جس وقت روزِ عاشور ہمارے پاک بابا علیہ الصلوات والسلام نے دوسری مرتبہ جنگ کی اور تیس ہزار لشکر پر حملہ کیا تو ہم نے ایک عجیب بات دیکھی، ہم نے بہت سے ایسے ملاعین کو دیکھا کہ جو ہمارے بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کی تلوار کی زد میں آئے، مگر انہوں نے تلوار روک لی اور تھپڑ مار کر انہیں ایک طرف کیا اوراس سے آگے والے ملعونوں کو قتل کیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار