

Loading content...
ذوالفقارِ قدیر نے قوتِ بازوئے ِقدیر میں چل کر ایسا مظاہرہ کیا کہ اس ملعون کا سر خود سمیت 50 ہاتھ یعنی تقریباً 100فٹ کے فاصلے پر جا گرا، یا 50قدم یعنی 125 فٹ دور جاکر گرا٭ فتحاف عسکر من ضربة یہ ایسی ضرب تھی کہ سارا لشکر بدحواس ہوکر دوڑا، جس وقت 500 گھوڑے بدحواس ہوکر دوڑے تو اس وقت یزید ابن سعد ابطحی ملعون جو مدینے کے جنگجو جوانوں کا سردار کہلاتا تھا، یہ گھوڑا دوڑا کر ان دوڑتے ہوئے گھوڑوں کے سامنے آیا اور پکار کر کہا کہ تمہیں شرم نہیں آتی، تم پانچ سو فارسانِ میدان ہو، سامنے ایک زخمی مظلومؐ ہے، دوڑتے کیوں ہو؟اس ملعون کی آوازکسی نے نہیں سنی بلکہ گھوڑے دوڑا کر اپنی فوج میں آکھڑے ہوئے، یہ ملعون اپنا گھوڑا لے کر شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کے سامنے آیا اور آتے ہی اپنی بہادری کے گھمنڈ میں تلوار کا وار کیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار