

Loading content...
اس ملعون نے عرض کیا کہ اب یہ بزم نہیں کہ زبانی باتوں سے فیصلہ کیاجائے ،یہ میدان ہے جس میں تلوار کی زبان سمجھی جاتی ہے اور سمجھائی بھی جاتی ہے ،اس ملعون کی یہ بکواس سن کر لشکر شام نے ایک طنزیہ قہقہہ لگایااُدھر اس ملعون نے تلوار بلند کر کے اپنے گھوڑے کو ایڑی لگائی، اِدھر خداوند شجاعت علیہ الصلوات والسلام نے اپنی تلوار بے نیام کی، ابھی شامی ملاعین کے قہقہوں کی آواز نہیں رکی تھی کہ آتے ہوئے ملعون پر خداوند شجاعت علیہ الصلوات والسلام نے تلوار کا وار کیا، جس وقت تلوار خود کی زنجیروں سے ٹکرائی تو قیامت خیز گونج اٹھی جس سے میدان میں ایک دل دہلادینے والی کڑک پیدا ہوئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار