

Loading content...
اس ضرب ام الراس کے ماہرین میں سے ایک عمروبن عبدود ملعون بھی تھا جس کے بارے میں جنگ خندق کے ضمن میں پہلے بیان کر چکا ہوں، جس دور میں جنگ ِکربلا ہوئی اس دور میں پورے عرب میں ام الراس کے جو چند ماہر موجود تھے ان میں سے ایک یہ ملعون تمیم بن قحطبہ طائی بھی تھا، اور اس ملعون کو معلوم تھا کہ پاک خاندان کا کوئی نوخیز شیرہی کیوں نہ ہو وہ سب سے پہلے ضر ب ام الراس کا ماہر ہوگا، اس لئے اس ملعون نے اپنے فولادی خود کے اوپر ایک فٹ بال کے برابر کا پتھر جڑوایا ہوا تھا تاکہ ضرب ام الراس نہ لگ سکے اور خود سے گردن تک زنجیریں لٹکی ہوئی تھیں، یہ زنجیر اس لئے لٹکائے جاتے تھے کہ اگر تلوار کا وار گردن پر کیا جائے تو یہ زنجیر اسے روک لیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار