

Loading content...
جس وقت خدا وند شجاعت علیہ الصلوات والسلام اپنے عصمت سرا میں پاک مستورات صلوات اللہ علیھن کو صبر کی تلقین کرنے اور انہیں دلاسہ دینے میں مصروف تھے تو عین اس وقت ایک ملعون میدان میں آیا، یہ رؤسائے شام میں سے ایک تھا، اس ملعون کا نام تمیم بن قحطبہ طائی شامی تھا، یہ ملعون پورے ملک شام کے پہلوانوں میں ناقابل شکست مانا جاتا تھا اور یہ فرعون شام کا تنخواہ دارپہلوان تھا، شام کے لوگ اس کا نام سن کر کانپ جاتے تھے، اس ملعون کو اپنے فن اور طاقت پر بہت ناز تھا، اس ملعون نے ایک آہنی خود سر پر پہنا ہوا تھا جو خالص فولادکا تھا، اور اس کے اوپر ایک پتھر جڑا ہوا تھا یعنی اس کے سر کے دفاع کیلئے خود کے اوپر والے حصے پر ایک بڑے سائز کا پتھر فٹ تھا تاکہ کوئی ضربام الراس لگائے تو تلوار کو پتھر روک لے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار