

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام اپنی پہلی جنگ کا مظاہرہ فرمانے کے بعد جب خیا م میںواپس آئے تو زین ذوالجناح سے نہیں اترے، بلکہ باہر والی قنات کو عبور فرماکر اندر داخل ہوئے، تمام پردہ دارانِ توحید ورسالت صلوات اللہ علیھن ان کے گردجمع ہوگئے، کوئی پاک بی بی صلوات اللہ علیہا ان کے پاک رہوار کی باگ پکڑ کر آنکھوں سے لگا رہی تھیں، کوئی ان کی رکابوں پر بوسے دے رہی تھیں، معصومہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے آکر پاک رہوار کی باگ پکڑ لی، شہنشاہ مظلومیت علیہ الصلوات والسلام بہت تھوڑے وقت کیلئے تشریف لائے تھے کیونکہ میدان میں جنگ کے طبل مسلسل بج رہے تھے امام شجاعت علیہ الصلوات والسلام فوراً پاک پردہ داروں کو تسلی دے کر واپس روانہ ہوئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار