

Loading content...
صورت حال یہ بن گئی کہ خوف کی وجہ سے کوئی ملعون نزدیک آنے کی جرأت نہیں کررہا تھا ، جس وقت تمام افواج دور بھاگ گئیں توچشمِ کائنات نے دیکھا کہ شہنشاہِ معظم تنہا میدان میں کھڑے ہیں عین اُس وقت پاک خیام سے جناب شریکة الحسینؐ پاک معظمہ بی بی صلوات اللہ علیہا کی آوازآئی میرا ویرآپ تھک گئے ہوں گے ،ایک بار واپس آکر تھوڑی دیر آرام فرما لیں، سبھی پاک پردہ دار صلوات اللہ علیھن خیام کے دروازے پر کھڑے رو رہے ہیں اورآپ کے منتظر ہیں، آپ ایک بار خیام میں واپس تشریف لے آئیں ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار