

Loading content...
فرمایا او آلِ ابوسفیان کے گماشتو!اس وقت بھی تمہاری فوج میں 23کی تعداد میں وہ لوگ موجود ہیں جو صحابیِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کہلواتے ہیں، ان کے سر پر قرآن رکھ کر ہمارے فضائل کی احادیث کی گواہی لے لو کوئی بھی انکار نہیں کرسکے گا ،ہمارے سامنے انہیں لے آئو، ہم ان کے سامنے ایک ایک حدیث بیان فرماتے ہیں، وہ کسی ایک کو بھی غلط نہیں کہہ سکیں گے ،اس وقت لشکر شام کی ترتیب یہ تھی کہ میدان میں فوجوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں تیسری قطار میں گھوڑے سواروں کے درمیان ابن سعد ملعون گھوڑے پر سوار کھڑا تھا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار