

Loading content...
مگر ان کی آواز ظالمین تک نہیں پہنچ پائی ، اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے منصب امامت کے اختیاراتِ اِلٰہیہ کو استعمال فرماتے ہوئے صرف ہاتھ کا اشارہ فرمایاجس سے پوری کائنات پر ایک سکوت طاری ہوگیا،طبلوں کی آواز جامد ہوئی، سانسوں کی مدو جزر ساکن ہوئی، گھوڑوں کے سم زمین میں میخوں کی طرح گڑ گئے، پوری کائنات نے سانس روک کر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا خطبہ سنا،اور کیفیت یہ تھی کہ اس خطبے کو سن کر ظالمین کی آنکھوں سے جملہ سنگدلی کے باوجود آنسو بھی نکلے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار