

Loading content...
اس کے بعد امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے سر اٹھایا، سامنے لشکر ملعون پر نگاہ فرمائی، اُس وقت سینکڑوں کی تعداد میں ملاعین جنگ کے طبل بجانے میں مصروف تھے کئی لوگ بوقات اور نفیریاں بھی بجارہے تھے اور یہ ایک جنگی روایت بھی تھی کہ جس سے جوانوں میں جوش پیدا کیا جاتا تھا، اور یہ روایت اسلام نے بھی باقی رکھی تھی،جنگِ جمل اور صفین میں بھی طبل اور دیگر جنگی ساز بجا کر جوانوں میں جوش پیدا کیا گیا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار