

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام جس وقت زین ذوالجناح پر سوار ہو چکے تو آہستہ آہستہ مرتجز کو ایڑی لگائی، قنات کے باہر والی خندق کا دروازہ عبور کیا، مڑ کر دیکھا تو سامنے جوان بیٹوں کی لاشیں گنج شہداء میں نظر آئیں، جیسے ہی نوخیز جوان بیٹے کی لاش پرنظر پڑی تو پھر آنکھوں پر ضبط نہ رہا، آنسوجاری ہوگئے، مگر عین اس وقت دیکھا کہ پاک بہنیں صلوات اللہ علیھن خیام کی آخری قنات کے اندر سے یہ سب کچھ دیکھ رہی ہیں ،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فوراًدوسری جانب رخ کر کے آنسو صاف کیے اور میدان کی طرف روانہ ہوگئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار