

Loading content...
شہنشاہِ مظلومیت علیہ الصلوات والسلام جس وقت خیام فلک احتشام سے باہر تشریف لائے تو ذوالجناح پر سوار ہونے کا ارادہ فرمایا، پہلے یہ معمول ہوتا تھا کہ جب بھی امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام اپنے رہوار کی زین کو زینت دینا چاہتے تو کسی طرف سے جناب غازی پاک علیہ الصلوات والسلام آجاتے ، کسی طرف سے جناب علیؐ اکبر علیہ الصلوات والسلام آجاتے ، کوئی باگ پکڑتا، کوئی کوچ میں ہاتھ رکھتا، کوئی رکاب پکڑتا، کوئی بغل میں ہاتھ دے کر صلوات پڑھ کر سوار کرتا،مگر اس وقت شہنشاہ مظلومیت علیہ الصلوات والسلام جب خیام سے باہرآئے تو استقبال کیلئے بھی کوئی موجود نہیں تھا، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے سابقہ دستور کے مطابق اپنے ارد گرد نگاہ فرمائی، کوئی سوار کروانے والا نظر نہیں آیا،ایک سرد آہ بھر کے فرماتے ہیں عباؐس علیک الصلوات والسلام، اکبرعلیک الصلوات والسلام قاؐسمعلیک الصلوات والسلام یہ مناسب تو نہیں تھاکہ ہم بھی ضعیف ہو گئے ہیں اور آپ سب بھی آج ہی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں،اچھاگزر تو ہماری بھی جائے گی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار