

Loading content...
اس کے بعد فرمایا کہ اب ہمیں اضافی سامان حرب دیں تاکہ ہم جہاد کیلئے میدان میںجا سکیں ، عرب کا دستور تھا کہ جو بھی نامی گرامی یا خاندانی جوان میدان میں جاتا تو اسے لباسِ جنگ اور سامان جنگ پہنانے کیلئے معتبرین میں سے بزرگ یا عزیز آ جاتے تھے، کوئی زرہ پہناتا ، کوئی خود سر پر موزوں کرتا، کوئی نعلین کے تسمے باندھتا ،کوئی کمر بند کو کمر کے ساتھ بڑی شان کے ساتھ لپیٹتا ، کوئی پیش قبض یعنی کمر بند کے ساتھ لٹکانے والا چھوٹا خنجر جسے سکین بھی کہتے ہیں اسے آویزاں کرتااور اس دستور کو امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے بھی بحال رکھا اور اپنے ہر جوان کو خود دستار پہنائی، اور خود تیار کر کے روانہ فرمایا تھا، مگر جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی تیاری کا وقت آیا تو کوئی بھی ایسا نہیں تھا جو انکی تیاری میں مدد کرتا ، اس لئے پاک پردہ داران توحید و رسالت صلوات اللہ علیھن نے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی تیاری کروائی، کسی پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے کمر بند لپیٹا، کسی پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے پیش قبض آویزاں کیا، کسی بی بی صلوات اللہ علیہا نے زرہ بکتر پہنائی اور کسی نے دستار پیش کی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار