

Loading content...
کربلا میں جتنے بھی جوان جنگ کرنے کے لیے گئے وہ بار بار وداع کیلئے نہیں آئے، اُس کی وجہ یہ تھی کہ ہر شہید کو معلوم تھا ہم جارہے ہیں مگر خیام توحید ورسالت کی حفاظت کرنے والے موجود ہیں، مگر جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام میدانِ جنگ میں تشریف لے گئے تو اس وقت خیام توحید کی حفاظت کرنے والا بظاہر کوئی بھی موجود نہیں تھا،پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت کو صلوات اللہ علیھن تسلی دینے والا بھی کوئی نہیں تھا، اس لئے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام ہر حملے کے بعد خیام میں آکر اہل حرم کی خبر گیری بھی فرماتے رہے اور انہیں تسلی بھی دیتے رہے اور اُن بے سہارا مستورات کو فرماتے بھی رہے کہ ہم خیام کے محافظ ہیں، آپ فکر نہ کریں کیونکہ ہمارے ہوتے ہوئے کوئی خیام کے قریب بھی نہیں آسکتا، اس کے بعد اہل حرم سے رخصت ہوکر میدان میں شجاعت اِلٰہیہ کا مظاہرہ فرماتے ہوئے خیام سے کافی دور چلے جاتے تو اہل حرم میں گریہ وبکا کی آواز بلند ہونے لگتی، اُس وقت شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام واپس خیام کی جانب گھوڑا دوڑا کر تشریف لے آتے، تمام پردہ دارانِ توحید ورسالت صلوات اللہ علیھنکو دلاسہ دے کر اوران کی خبر گیری کر کے پھرواپس میدان میں چلے جاتے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار