

Loading content...
جس وقت ہم کتب مقاتل وتاریخ وروضہ کا بغور جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام جس وقت تنہارہ گئے تو انہوں نے بہ نفس نفیس جنگ کرنے کا ارادہ فرمایا، اور اہل حرم صلوات اللہ علیھن سے وداع فرمایا، اور حقیقت تو یہ ہے کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے دورانِ جنگ اہل حرم توحید سے سات مرتبہ وداع فرمایا، یعنی افواجِ کوفہ و شام پر حملہ کرتے، پھر کچھ وقت کیلئے خیام میں تشریف لے آتے، پھر میدان میں آ کر ملاعین ازل پر دوبارہ حملہ فرماتے ،یعنی سات مرتبہ خیام سے واپس میدان میں آکر جنگ کا مظاہرہ فرمایا لیکن حقیقی وداع دو ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار