

Loading content...
اس ملعون نے کہا کہ ہم اپنے قبیلے کے تیس چالیس جوان تو موجودہیں، اگر ہم کوشش کریں تو اُس معصوم کی لاش کو تلاش کر ہی لیں گے ، اس وقت اس قبیلے کے ایک جوان نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام اپنے کمسن لعل کو اٹھاکر خیام کی پشت کی طرف تشریف لے گئے تھے اور جس وقت کافی دیر کے بعد واپس آئے تھے تو ان کے ہاتھوں میںوہ معصوم علیہ الصلوات والسلام موجود نہیں تھا، ممکن ہے کہ انہوں نے خیام کی پچھلی جانب کسی مخفی مقام پر انہیں دفن کیا ہو،اس لئے اگر ہم کوشش کریں تو اس معصوم کی لاش اطہر کو تلاش کر لیں گے،اس وقت ان میں سے دس گھوڑے سوار ملاعین اپنے اپنے گھوڑوں پر سوار ہوئے انہوں نے ہاتھ میں ظلم کے تحفے (نیزے)اٹھائے اور خیام کی پشت کی طرف آ گئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار