

Loading content...
اس تقسیم کے معاملے میں کئی بار تلواریں بھی بے نیام ہوئیں اور پھر نیام میں واپس چلی گئیں یہ ایک علیحدہ موضوع ہے جو اپنے مقام پر تفصیل کے ساتھ بیان کیا جائے گا، اس موقعہ پر غنوی قبیلے کو کوئی سر نہیں دیا گیا کیونکہ یہ بنی اسد کی ایک شاخ تھی اس لئے اسدی قبیلے کے حوالے سے اسے بھی اسدی قبیلے میں شامل کر دیا گیا اور ان کے قبیلہ کو علیحدہ طور پر کوئی سر پاک نہیں ملا، یہ اس بات پر افسوس کرتے ہوئے واپس آئے، ان میں ایک عقبہ بن بشر غنوی ملعون بھی تھا، اس نے تمام شہداء کے سروں کا بغور جائزہ لیا اور اپنے قبیلے کے جوانوں سے کہا کہ ان سرہائے اطہر میں ایک سر موجود نہیں ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار