

Loading content...
میں عرض کر رہا تھا کہ گیارہ محرم کاسورج ابھی طلوع نہیں ہوا تھاکہ عمر ابن سعد ملعون کے خیمے کے سامنے اس کی کرسی لگائی گئی، ابھی وہ ملعون اپنے خیمے سے باہر نہیں آیا تھاکہ شامی اور کوفی ملاعین وہاں جمع ہونا شروع ہوگئے، کوفہ اور شام کے رؤساء اس ملعون کی انتظار میں آ کربیٹھ گئے تاکہ وہ ملعون آئے اور ہمیں آئندہ کا پروگرام بتائے، تمام لوگ اسی انتظار میں تھے کہ وہ ملعون بڑی فرعونیت کے ساتھ اپنے خیمے سے باہر آیا اسے آتا دیکھ کر سارے رؤساء اور امراء اٹھ کر کھڑے ہوگئے، وہ ملعون آکر کرسی پر بیٹھ گیا، اس کے بعد سبھی ملاعین کواس نے سر کے اشارے سے بیٹھ جانے کا حکم دیا،سبھی زمین پر بیٹھ گئے، اس وقت اس ملعون نے حکم دیا کہ سب سے پہلے توتم سب مل کر اپنے ملاعین کی لاشیں دفن کرو، اس کے بعد تمام شہدائے کربلا کے سرہائے اطہر پاک جسموں سے جدا کر کے لے آئو، میں ان سروں کو قبیلوں میں تقسیم کروں گا، تاکہ کوئی قبیلہ عبیداللہ ابن زیاد ملعون کے انعام سے محروم نہ رہ جائے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار