

Loading content...
تدفین کے بارے میں حکم ہے کہ لاش کو مزار میں ایسے سلایا جائے کہ اس کا ایک رخسار خاک سے مس ہو اور اس کا رخ قبلہ کی جانب ہو،اس لئے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے معصوم لعل علیہ الصلوات والسلام کو مزار میں سلا کر چادر ہٹائی اور جھک کر پیشانی پر بوسہ دیا، اس کے بعد معصوم کا رخ جس وقت قبلہ کی طرف کیا تو دیکھا کہ٭ رایت دماً مع لبنا معصوم کے دہن مبارک سے خون کے ساتھ پاک والدہ کے دودھ کے چند قطرے بھی بہہ کر خاکِ کربلا میں جذب ہو گئے ، اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے آنکھیں بند کر لیں، چہرہ اسی طرح کھلا چھوڑ کرسیدھے ہو کر بیٹھ گئے اور لخت جگر کی میت پر الٹے ہاتھوں سے خاک ڈالنے کا ارادہ فرمایا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار