

Loading content...
٭فحفرلہ بسیفہ ودفنہ۔ یہ منظر بہت ہی درد انگیز تھا ،جس وقت آپ مزار بنانے میں مصروف تھے اس وقت کئی خیالات درد و غم میں اضافہ فرما رہے تھے، پہلے معصوم کو زمین پر سلایااور خود تلوار سے مزار تیار کرنا شروع فرمائی، فوراً خیال آیا کہ زمین تو بہت گرم ہے میرا نورِ نظر تو پھول سے بھی زیادہ نازک ہے، یہ سوچ کر فوراً معصوم کوزمین سے اٹھاکر اپنی آغوش میں سلالیا اور مزار تیار کرنی شروع کی، چونکہ معصوم لعل گود میں تھا اس لئے مزار تیار کرنے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فوراً اپنی پاک عبا اتار کر زمین پر بچھائی، اور اپنے معصوم کو اس پر سلا دیا، پھر دوبارہ مزار تیار کرنا شروع کی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار