

Loading content...
کربلا کا میدان ہے، ایک ضعیف والد ہیں، خود شریعت گر ہیں، محافظ شریعت ہیں آغوش میں معصوم بیٹے کی لاش ہے،کسی وقت خیام کی جانب دیکھتے ہیں کسی وقت گنج شہداء کی جانب دیکھتے ہیں، کسی وقت علقمہ کے کنارے سوئے ہوئے بھائی جناب سرکاؐر وفا علیہ الصلوات والسلام کی طرف نگاہ فرماتے ہیں کہ شاید کوئی آجائے اور یہ لحد تیار کر کے معصوم کو مزار میں سلانے میں میری مدد کرے، مگر کوئی بھی ایسا نظر نہیں آ تا جو اس غربت کے عالم میں مدد کرنے والا ہو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار