

Loading content...
ایک بزرگ سید فرماتے ہیں کہ ہم نے عالم خواب میں دیکھا کہ ہم شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی زیارت کیلئے کربلا معلی گئے ہوئے ہیں، جس وقت ہم امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی مزار مقدس پر پہنچے تو دیکھا کہ مزار شگافتہ ہوگئی ہے مزار اقدس کے مقام پر زیر زمین ایک کمرہ ہے جس وقت ہم نے اس کمرے میں نگاہ کی تو وہاں ہمیں امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام ایک مسند پر آرام فرما نظر آئے، انہوں نے سفید رنگ کی چادر اوڑھ رکھی تھی ، ہمارے شہنشاہِ معظم امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ان کے قدموںکی جانب تشریف فرما تھے اوراپنے جد اطہر کے قدم مبارک دبانے میں مصروف تھے، وہ بزرگ فرماتے ہیں کہ جس وقت میں زیارت کیلئے ان کے قریب پہنچا تو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے ہماری طرف دیکھ کر فرمایا کہ ہمارے جد اطہر علیہ الصلوات والسلام کربلا میں اتنے تھکائے گئے تھے کہ ان کی تھکان ابھی تک نہیں اتری، اس لئے ہم روزانہ ان کی خدمت کیلئے یہاں تشریف لاتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار