

Loading content...
جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنے صغیر کی قبر تیار کی تو وہ انتہائی دردناک منظر تھا ، درد بھری مجبوریاں درپیش تھیں ،سرکار پر ایک اضطرابی کیفیت طاری تھی کسی وقت معصوم کو زمین پر سلادیتے مگر جب تپش کا احساس ہوتا تو فوراً اٹھالیتے، آخر کار انہوں نے نورِ نظر کی لحد تیار کر کے اسے لحد میں لٹا دیا ، ان کا رخ جس وقت کعبے کی جانب کیا تو بے ساختہ آنسو جاری ہو گئے کیونکہ اس وقت دیکھا تو کچھ خون آلودہ دودھ نظر آیا جوخون کے چند قطروں کے ساتھ شامل ہو کر زمینِ کربلا میں جذب ہو گیا ، جس وقت شہنشاہِ معظم کی نگاہ اس پر پڑی تو تڑپ گئے اور فرمایا کہ تقدیر نے ابھی یہ منظر بھی دکھانا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار